کورونا وائرس سے حفاظت کی دعا
آج ہم آپ سے چائنہ اور دیگر ممالک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس سے حفاظت کی پاورفل دعا شیئر کر رہے ہیں۔ اور آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ اس جان لیوا وائرس کی علامات اتنی عام ہیں کہ متاثرہ انسان یہ سمجھ ہی نہیں پاتا کہ آیا کورونا وائرس اس کے جسم میں داخل ہوچکا ہے یا پھر سردی کے باعث اس کے جسم میں تبدیلیاں ہورہی ہیں۔
کورونا وائرس کی علامات
زیادہ تر کورونا وائرس کی علامات حلق کے اوپر والے حصے میں ہونے والے انفیکشن سے ملتی جلتی ہیں، جس میں ناک بہنا، کھانسی، گلے کی سوزش، سانس رکنا اور کبھی کبھی بخارہوجانا شامل ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 99 مریضوں کی علامات
جب چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 99 مریض ووہان ہوسپٹل میں لائے گئے توان سب کو نمونیہ تھا اور ان کے Lungs میں سوزش تھی۔اور چھوٹی تھیلیاں جہاں سے خون میں آکسیجن منتقل ہوتی ہے وہ پانی سے بھر رہی تھیں۔ ان میں سے 82 مریضوں کو بخار تھا۔ 81 کو کھانسی تھی اور 31 کو سانس لینے میں شدید دشواری تھی۔ 11 کے پٹھوں میں درد تھا اور 9 کو Confusion تھا۔ 8 کو شدید سردرد تھا اور 5 کے گلے میں خراش تھی۔
Comments
Post a Comment